"محسن خجستہ مہر" نے ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےکہا گزشتہ سال کے اختتام تک اور تیرہویں حکومت میں تیل کی پیداواری صلاحیت، پابندیوں کی پچھلی سطح تک پہنچ گئی اور اب تیل کی روزانہ پیداواری صلاحیت 3 ملین 838 ہزار بیرل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیے گئے اقدامات کے پیش نظر، رواں شمسی سال کے اختتام تک تیل کی روزانہ پیداواری صلاحیت 4 ملین 38 ہزار بیرل تک پہنچ جائے گی۔
نائب ایرانی وزیر تیل نے تیرہویں حکومت میں تیل کی برآمدات میں اضافے سے متعلق کہا کہ تیل کی پیداوری میں اضافے کے پیش نظر اس بات کا امکان ہے کہ ہم بین الاقوامی منڈیوں کی مانگ کے مطابق اپنی برآمدات میں اضافہ کریں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک اچھی صلاحیت ہے جس کے ذریعے جب بین الاقوامی صورتحال میں بہتری آئی تب ہم اپنی برآمدات کو بڑے پیمانے پر اضافہ کرنے پر تیار رہیں اور پوری طاقت سے بین الاقوامی منڈیوں میں حصہ لیں۔
خجستہ مہر نے ایرانی کمپنیوں اور بینکوں پر مشتمل کنسورشیم کے ذریعے آزادگان مشترکہ گیس فیلڈ کی توسیع کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق کہا کہ آزادگان کی توسیع کا عمل، اب کمپنی کو رجسٹرکرنے کے مرحلے میں ہے۔
اب اس کے آرٹیکل آف ایسوسی ایشن کو حتمی شکل دی گئی ہے اور میمورنڈم آف ایسوسی ایشن تیار ہو چکا ہے اور ہم کمپنی کی رجسٹریشن کا انتظار کر رہے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ