ایران اسفندیار آئل فیلڈ کی ترقی کے پہلے مرحلے کا آغاز کرے گا

تہران، ارنا – ایرانی "فلات قارہ" تیل کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسفندیار مشترکہ آئل فیلڈ کی ترقی کا پہلا مرحلہ ایجنڈے میں شامل ہے، یہ منصوبہ 36 مہینوں کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے۔

علیرضا مہدی زادہ نے کہا کہ "لولو" (سعودی عرب)  اسفندیار (ایران) آئل فیلڈز کی ترقی کے لیے پہلے مرحلے کا منصوبہ قومی ایرانی آئل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تیار کیا ہے اور اس کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ کے جامع مطالعہ کے نتائج کی بنیاد پر، پہلے مرحلے میں ایک ڈرلنگ سائٹ کو ڈیزائن، تعمیر اور انسٹال کرنے اور چار پروڈکشن کنویں ڈرل کرنے کی تجویز ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .