پابندیوں کے خاتمے پر مذاکرات ایران میں تیل کی صنعت کی ترقی کو نہیں روک سکے

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت علامہ سید ابراہیم رئیسی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ایران میں تیل کی فروخت اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ایران کے خلاف پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمدات کے حالات اب پہلے سے بہتر ہیں، اس کے علاوہ بیرون ملک ایرانی مالی وسائل تک رسائی میں بہتری آئی ہے۔

اوپیک کے اعداد و شمار کے مطابق، اس حقیقت کے باوجود کہ پابندیاں ابھی تک برقرار ہیں، تیل کی پیداوار 2.5 ملین بیرل یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے جیسا کہ ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ ایران کے خام تیل اور گیس کے کنڈینسیٹ کے ذخائر میں سے زیادہ تر، جو ساحل یا سمندر میں محفوظ تھے، خریداروں تک پہنچ چکے ہیں۔

13ویں انتظامیہ کی پالیسی کی بدولت تیل، گیس کنڈینسیٹ، قدرتی گیس، پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات سے ایران کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .