8 دسمبر، 2021، 3:30 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84570303
T T
0 Persons
بین الاقوامی اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے

تہران، ارنا- تہران - ارنا – ایرانی پارلیمنٹ انرجی کمیشن کے پریزیڈیم کے ایک رکن نے بین الاقوامی اداروں اور آئل ٹینکر ٹریکنگ کمپنیوں کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی تیل کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، "حسین حسین زادہ" نے ترکمانستان کیساتھ گیس کے تبادلے کے سہ فریقی معاہدے کا حوالہ دیا اور مزید کہا کہ یہ معاہدہ اس ملک کیساتھ اقتصادی تعاون کی بحالی اور ترقی کا وعدہ کرتا ہے، جو کہ علاقائی گیس مارکیٹ سے ایران کو ہٹانے کے امریکی منصوبے کو ناکام بنا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکمانستان کیساتھ اقتصادی تعلقات کی بحالی ایک اہم قدم تھا جو اٹھایا گیا۔ ہم نے گیس معاہدے پر دستخط کرکے ترکمانستان کیساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کیا اور یہ یقینی طور پر ملک کے مفاد میں ہے؛ یہ معاہدہ سفارت کاری کے میدان میں بھی ایک اچھا آغاز ہے۔

حسین زادہ نے مزید کہا کہ پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور آئل ٹینکر ٹریکنگ کمپنیوں کی رپورٹوں کے مطابق، آج اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے ایران کی تیل کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل (7 دسمبر) کو یوم طلبہ کی تقریب میں کہا کہ دستیاب غیر ملکی زرمبادلہ کے وسائل اچھی حالت میں ہیں اور حکومت سنبھالنے کے پہلے دنوں کے برعکس، ہم صورت حال سے پریشان نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود تیل کی فروخت بھی اچھی حالت میں ہے اور تیل اور کنڈینسیٹ کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .