ایران نے چھ مہنیوں میں 78 ملین یورو پستے کو یورپی منڈی میں برآمد کیا

تہران۔ ارنا- ایران نے رواں عیسوی سوال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، 78 ملین یورو سے زائد پستے کو یورپی یونین میں برآمد کیا اور بغیر پسے پستے کی درآمدات کے لحاظ سے امریکہ سے آگے بڑھا۔

یورپی یونین کے سروے (یورو اسٹاٹ) کے مطابق ایران نے رواں عیسوی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، 6۔78 ملین یورو کی مالیت پر مشتمل پستے کو یورپی ممالک میں برآمد کیا ہے۔

اسی عرصے کے دوران، ایران کی یورپی یونین میں پستے کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 26 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایران نے 2021 کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران 1۔106 ملین یورو کی مالیت پر مشتمل پستے کو یورپی یونین میں برآمد کیا تھا۔

اسی رپورٹ کے مطابق، جنوری سے جون تک کے مہینوں کے دوران، ایران کی پسے کیساتھ پستے کی یورپی یونین میں برآمدات میں اسی عرصے کے گزشتہ سال کے مقابلے میں 53 فیصد کی کمی نظر آئی ہے۔ ایران نے 2021 کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران 8۔67 ملین یورو کی مالیت پر مشتمل پسے کیساتھ پستے کو یورپ میں برآمد کیا تھا۔

2022 کی پہلی ششماہی میں ایران کی یورپی یونین کو پسے کیساتھ پستے کی برآمد میں کمی کے باوجود، ایران نے اسی عرصے کے دوران، 47 ملین یورو کی مالیت پر مشتمل بغیر پسے کے پستے کو یورپی یونین میں برآمد کیا تھا جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے؛ ایران نے 2021 کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، 3۔38 ملین یورو کی مالیت پر مشتمل بغیر پسے کے پستے کو یورپ میں برآمد کیا تھا۔

2022 کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، جرمنی اور اٹلی نے سب سے زیادہ ایران سے پسنے کی درآمدات کی تھی۔ ایرانی پستے کی کل برآمدات کے 50 ملین یورو کا حصہ جرمنی اور 14 ملین یورو کا حصہ اٹلی سے تعلق رکھتا ہے۔

سی رپورٹ کے مطابق، 2022 کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، ایران، امریکہ کے بعد یورپ میں پستے برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ امریکہ نے اسی عرصے کے دوران، 276 ملین یورو کی مالیت پر مشتمل پستے کو یورپ میں برآمد کیا تھا۔ 2022 کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران، امریکہ کی یورپی یونین میں پستے کی برآمدات میں 4 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .