متحده عرب امارت نے ایران سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کا مطالبہ کیا

تہران۔ ارنا- متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ یک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، یو اے ای کی ایران سے تعلقات کے فروغ میں دلچسبی کا ذکر کرتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر تیاری کا اظہار سمیت باہمی اقتصادی اور قونصلر اجلاسوں کے انعقاد پر زور دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ "شیخ عبداللخ بن زاید آل نہیان" نے آج بروز جمعرات کو ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی دلچسبی امور سمیت ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر امیر عبداللہیان نے صدر رئیسی کی خارجہ پالیسی میں پڑوسی ممالک سے تعلقات کے فروغ پر زور دینے پر تبصرہ کیا۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک مضبوط اور پائیدار معاہدے کے حصول تک سنجیدگی اور نیک نیتی سے کام کیا ہے اور میرے ساتھی بڑی تیزی سے متن کا جائزہ لینے اور جواب کی تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دراین اثنا یو اے ای کے وزیر خارجہ نے ایران سے اپنے ملک کے تعلقات کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر تیاری کا اظہار سمیت باہمی اقتصادی اور قونصلر اجلاسوں کے انعقاد پر زور دیا۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے صدر "شیخ محمد بن زائد" کے تہنیتی سلام کو قائد اسلامی انقلاب اور ایرانی صدر تک پہنچایا اور اس امید کا اظہار کردیا کہ وہ مستقبل قریب میں ایران کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے صدر رئیسی کے تہنیتی پیغام کو متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ محمد بت زائد تک پہنچایا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .