تہران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی واپسی کا مقصد پلوں کی مرمت اور تعلقات کو مضبوط بنانا ہے

تہران، ارنا - متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر نے اس ملک کے سفیر کی تہران میں واپسی کے مقصد کو ابوظہبی کی جانب سے پلوں کی مرمت اور باہمی تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانا قرار دیا۔

یہ بات انور قرقاش نے پیر کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام کا تہران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی واپسی کا فیصلہ پلوں کی مرمت اور تعلقات کو مضبوط بنانے اور اعتماد، افہام و تفہیم کی فضا پیدا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے علاقائی نقطہ نظر کی بنیاد پر ہے۔

انور قرقاش نے کہا کہ ہم مستحکم خطے اور خوشحال مستقبل کے لیے عرب اور علاقائی ممالک کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کل بروز (اتوار) اپنے جاری کردہ ایک بیان میں آنے والے دنوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلیے اس ملک کے رہنماؤں کی دلچسپی کے فریم ورک میں تہران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سیف محمد الزابی کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

کویت اور متجدہ عرب امارات نے 2015 کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے بعد ریاض کے ساتھ اظہار یکہجتی کے لیے تہران میں اپنے سفیروں کو بلا لیا اور ایران کے ساتھ تعلقات کو کم کردیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .