صدر رئیسی نے ایران میں 72 سیٹوں والے جیٹ طیارے کے ڈیزائن کی ترقی کی نمائش کا دورہ کیا

تہران۔ ارنا- ایرانی صدر نے امیر کبیر یونیورسٹی کی قیادت میں علم پر مبنی اتحاد اور دیگر یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی شرکت سے ایران میں 72 سیٹوں والے جیٹ طیارے کے ڈیزائن کی ترقی کی نمائش کا دورہ کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ملک بھر کی یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں اور سائنس و ٹیکنالوجی پارکس کے سربراہان کا اجلاس آج جمعرات کو امیر کبیر یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔

سید ابرہیم رئیسی نے اس اجلاس میں حصہ لینے سے پہلے امیر کبیر یونیورسٹی کے سربراہ اور عہددیداروں سے ایک گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل ملاقات کی۔ انہوں نے اس اجلاس کی سائڈ لائن میں ایران میں 72 سیٹوں والے جیٹ طیارے کے ڈیزائن کی ترقی کی نمائش کا دورہ کیا۔

امیر کبیر یونیورسٹی کے سربراہ نے اگست میں کہا تھا کہ 72 سیٹوں والے جیٹ طیارے کے تصوراتی ڈیزائن کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، اور اب ہم اس یونیورسٹی میں ہوائی جہاز کے ونڈ ٹنل ماڈل کے ابتدائی ٹیسٹ کروانے کے مرحلے میں ہیں۔

سید "حسن قدسی پور" نے کہا تھا کہ 100 سے 150 مسافر بردار طیاروں کے لیے کلیدی ٹیکنالوجیز کی تیاری میں امیرکبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تجربے پر انحصار کرتے ہوئے، اس یونیورسٹی نے چار سال قبل علم پر مبنی کمپنیوں کی شراکت سے 72 نشستوں والے جیٹ کو ڈیزائن کرنے کا عمل شروع کیا تھا اور اور اب یہ ہوائی جہاز کے ونڈ ٹنل ماڈل کے ابتدائی ٹیسٹ کرنے کے مرحلے میں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ملک کو اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز سے لیس کرنا ہوگا اور امیرکبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے یقین دلاتی ہے کہ وہ یونیورسٹی کی تمام صلاحیتوں کو اس قومی منصوبے کی خدمت میں لگائے گی۔

ایرانی صدر نے اس دورے کے موقع پر ملکی صلاحیتوں، طاقت اور نئی ٹیکنالوجیز سے مسافربر ہوائی جہازوں کی تیاری میں انتھک کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے نامکمل اقدامات سے اس ترقی یافتہ صنعت میں حوصلہ شکنی اور رکاوٹ پیدا نہیں کرنی ہوگی اور ملک میں ہوائی جہاز کی تیاری کے شعبے میں سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں کا ضیاع نہیں ہونا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آپ کے منصوبے، ثابت قدمی، تخلیقی صلاحیت، ارادہ اور ہوابازی صنعت کے منصوبوں کے نفاذ کی سنجیدگی سے حمایت کرے گی۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .