ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد محمدی بخش" نے آج بروز جمعرات کو ایران کی علم پر مبنی کمپنیوں سے ایک اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایوی ایشین تنظیم کی اعلی کونسل کی ہدایت کے مطابق، علم پر مبنی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو ملک کی فضائی صنعت میں داخلے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سیکھا ہے کہ جہاں ہم خود کفیل ہوگئے اور ہماری صلاحیت بڑھ گئی وہاں پابندیوں میں کمی آئی۔
محمدی بخش نے کہا کہ آج ہم فضائی شعبے میں ہمارے اپنے انداز ہیں جس کی مثال، ایران میں دیگر ہوائی جہازوں کی از سر نو تعمیر ہے۔ بہت سارے ممالک کو ہوائی جہازوں کی از سر نو تعمیر اور حفاظت میں ہمارے ساتھ تعاون کرنے میں دلچسبی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ اقتصادی معاملات ہیں جو علم پر مبنی کمپنیوں کیلئے بہت بڑی اہم ہے جن کا کردار، ہم آہنگی اور صف بندی کی تخلیق اور ہوا بازی کی صنعت کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ