10 اپریل، 2021، 12:28 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84290121
T T
0 Persons
ہوائی جہاز کی خریداری کے معاہدوں پر قانونی طور پر پیروی کرسکتے ہیں: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے کہا ہے کہ ایران بوئینگ کمپنی سے طیاروں کی خریداری کے معاہدوں پر قانونی طور پر پیروی کرسکتا ہے۔

محمد اسلامی نے کہا کہ ہم بوئینگ کمپنی سے طیاروں کی خریداری کے معاہدوں پر قانونی طور پر پیروی کرسکتا ہے جو جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے ساتھ معطل ہوگئے تھے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی کمپنی کو ایرانی ایئرلائن کی کمپنی (ایران ایر) کے ساتھ معاہدوں کی ذمہ داری خود اٹھانا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بوئنگ اور دیگر کے ساتھ ایران کے معاہدوں کی قانونی حیثیت ہے اور ان کمپنیوں کو اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے پر دستخط کے بعد 80 بوئنگ 737 ایم ایکس اور 777 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا اور ان طیاروں کی خریداری کے لئے امریکی خزانے کے دفتر برائے خارجہ انویسٹمنٹ کنٹرول (او ایف سی) کی منظوری حاصل کرلی تھی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .