27 اگست، 2022، 3:51 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84868132
T T
0 Persons

لیبلز

کسی بھی شرارت اور جارحیت کا تباہ کن جواب دیں گے: ایرانی اسپیکر

تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ دفاعی مصنوعات ملک کی موثر ڈیٹرنس طاقت میں اضافے کا باعث بن گئی ہیں اور ہم کو دوسرے ملکوں پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے اور کسی بھی شرارت اور جارحیت کا تباہ کن جواب دیں گے۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے آج بروز ہفتہ ایرانی وزارت دفاع میں بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی کی موجودگی میں منعقدہ دفاعی صنعت کی نمائش کے دورے کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی سازوسامان نے ملک کی موثر ڈیٹرنس طاقت میں اضافہ کیا ہے اور ہم دوسرے ملکوں پر حملہ کرنے کے خواہاں نہیں ہے لیکن کسی بھی شرارت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

قالیباف نے کہا کہ وزارت دفاع اور مسلح افواج کی آج کی کوشش ڈیٹرنس کی طاقت کے تحفظ اور ممکنہ جنگوں کو روکنے کی ضمانت ہے۔

ایرانی اسپیکر نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی پالیسی امن و استحکام قائم کرنا اور مظلوموں کا دفاع کرنا ہے اور ہم دوسرے ممالک پر قبضہ جمانے کے درپے نہیں ہیں لیکن ہم کسی بھی شرارت اور جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .