14 دسمبر، 2021، 7:27 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84577246
T T
0 Persons
ملک کی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی پر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا: میجر جنرل باقری

تہران، ارنا- ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے ملک میں پائیدار قیام سلامتی  سے متعلق کہا کہ ہم نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں اور ڈیٹرنٹ پاور کی ترقی پر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میجر جنرل "محمد باقری" نے آج بروز منگل کو پڑوسی ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیروں اور مشنوں کے سربراہوں کی کانفرنس میں سنگین تاریخی حالات اور علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کی وضاحت کرتے ہوئے مسلح افواج اور ملک کی خارجہ پالیسی میں ہم آہنگی، تعاون، تعمیری حکمت عملیوں اور اسٹرٹیجک اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 43 سالوں کے دوران ہمیں دشمن عناصر کی سازشوں، دھمیکوں، مسلط کردہ جنگ، پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے جیسے مصائب کا سامنا پڑا تا ہم یہ سب کے سب اس بات کا باعث بنی کہ ہم اپنی دفاعی طاقت کو مزید بڑھادیں۔

جنرل باقری نے کہا کہ ڈیٹرنس کے میدان میں ہماری حکمت عملی اور مقاصد، اسلامی انقلاب کے تقاضوں اور خطرات کی سطح اور قسم کے مطابق میزائلوں کے بجائے ذہین مقامی اور ایرانی نظریات، افکار، پالیسیوں، طریقوں اور حکمت عملیوں پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی دفاعی حیثیت کو یقینی بنانے کے باوجود ہماری افواج نے دشمن کے مقابلے میں کسی بھی چوٹھے خطرے کو کبھی کم نہیں سمجھا اور دشمن کی صورتحال کے مطابق سٹریٹجک میدان میں زیادہ سے زیادہ تیاری اور چوکسی رکھی ہے۔

جنرل باقری نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سٹریٹجک سطح پر کسی کیخلاف جارحیت کا ارادہ نہیں رکھتے، لیکن آپریشنل اور ٹیکٹیکل سطح پر، ہم فیصلہ کن جواب اور مشکل صورتحال میں دشمنوں کیخلاف فوری حملے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے ملک میں  پائیدار قیام سلامتی  سے متعلق کہا کہ  م نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں اور ڈیٹرنٹ پاور کی ترقی پر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .