یہ بات علیرضا مقدسی نے صحافیوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 مہینوں کے دوران ملک 21 ارب 665 ملین ڈالر ( 14 ملین ٹن) اشیا درآمد کی گئی ہیں جن کے وزن میں 8.5فیصد کمی اور قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مقدسی نے مائع پروپین، میتھانول، مائع قدرتی گیس، پولی تھیلین، آئرن انگوٹس اور سٹیل کو ملک کے اہم برآمدی سامان قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین، عراق ، متحدہ عرب امارات ، ترکی اور بھارت ایرانی برآمدی مصنوعات کی پہلی پانچ منزلیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ مہینوں مین 6 ملین ٹن ٹرانزٹ سامان ملک کی سرحدوں سے گزر چکا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ