مذاکراتی ٹیم نے تمام ریڈلائنز کو مد نظر رکھی ہے: ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ

تہران، ارنا – نائب ایرانی صدر اور ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم تمام سرخ لکیروں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری شفافیت کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے مطالبات کو دوسری طرف پہنچانے میں کامیاب رہی ہے۔

یہ بات محمد اسلامی نے جمعہ کے روز جنوبی شہر بوشہر میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم تمام سرخ لکیروں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری شفافیت کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے مطالبات کو دوسرے فریق پہنچانے میں کامیاب رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی لمحے اور موقع کو بھی ضائع نہیں کیا ہے

اسلامی نے بتایا کہ مذاکراتی ٹیم کی کوششیں ان پابندیوں جو ایٹمی طاقت کے بہانے سے عائد کی گئی ہیں، کی منسوخی کا باعث بنیں اور یہ برائی ایرانی قوم سے دور ہو جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کوششوں کو ملک میں تجارتی تبادلوں، پیشرفت اور ترقی کے موجودہ راستے پر چلنے کا موقع دینے کی اجازت دینی چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .