24 اگست، 2022، 10:04 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84864254
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی فوج کی ڈرون مشق کے پہلے دن میں فضائی، بری اور بحری سرحدوں کی شناخت

تہران۔ ارنا- ایران کی 1401 مشترکہ فوجی ڈرون مشق کے پہلے دن میں مشق اور بین الاقوامی پانیوں کی حدود کی نشاندہی کی گئی اور ان کا جائزہ لیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کی 1401 کی مشترکہ فوجی ڈرون مشق کے پہلے دن میں فوج کی چاروں افواج سے نگرانی اور جاسوسی ڈرونز نے ملک کی سرحدوں کی نشاندہی کے عمل اور عام مشق کے علاقے کی حدود میں پہلے سے طے شدہ اہداف کو کامیابی سے سرانجام دے دیا۔

ایرانی فوج کی مشترکہ ڈرون فوج کے ترجمان ایڈمیرل "سید محمود موسوی" نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشق کے اس حصے میں "یسیر"، "صادق"، "پلیکان"، "ابابیل 3"،" یزدان" اور "مہاجر6" کے ڈرونز نے اسلامی جمہوریہ ایران  کے کی فوج کے مختلف علاقوں کے ڈرونز اڈے سے اڑکے اہداف کی شناخت کے ساتھ ساتھ سرحدوں اور بین الاقوامی پانیوں میں ہدف والے علاقوں کی نگرانی کے لیے کارروائی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج کی ڈرون طاقت میں اضافے اور مختلف اور متعدد ڈرونز آپریشنز اور ان کی پروازوں کی ہم آہنگی کے پیش نظر، فوج کے ڈرون آپریشنز کا کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک قائم کر دیا گیا ہے۔

ایرانی فوج کی مشترکہ ڈرون فوج کے ترجمان نے نے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے زیر کنٹرول سرحدوں پر فوج کے انٹیلی جنس اشرافیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا اس مشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی ڈرون کامیابیوں کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ استعمال کیا جائے گا۔

ایڈمیرل موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوح کی جنگی تیاری کے تحفظ اور اس کا فروغ ناگزیر ہے اور اور یہ تیاری ماحول اور تربیتی میدان میں سائنسی علم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سال بھر کی مختلف مشقوں سے حاصل ہوجاتی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .