29 جولائی، 2022، 11:11 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84837690
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی مغربی علاقے میں 9ویں انٹیلی جنس کی مشقوں کا انعقاد

ارومیہ، ارنا - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی علاقوں کے پانچ صوبوں میں 9 انٹیلی جنس کی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بات بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے جمعہ کے روز صوبے مغربی آذربائیجان کے شہر ارومیہ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس مشقوں کا مغربی آذربائیجان، کردستان، مرکزی، لرستان اور زنجان کے صوبوں میں انعقاد کیا گیا اور اس کا مقصد دشمن کی انٹیلی جنس سروسز سے نمٹنے اور ان کا مقابلہ کرنے میں پیش رفت کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے ان مشقوں کو انجام دینے میں حقیقی حالات کی نقل اور جدید ترین انٹیلی جنس آلات اور تکنیکوں کے استعمال اور ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس تجربات کا حوالہ دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .