ایران کی چین کو برآمدات میں 23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

تہران۔ ارنا- رواں سال کے پچھلے سات مہینوں کے دوران، ایران اور چین کے درمیان تجارتی لین میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی مالی شرح 10 ارب ڈالر کی سرحد تک پہنچ گئی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، چینی کسٹم نے کہا ہے کہ پچھلے سات مہینوں کے دوران، ایران اور چین کے درمیان تجارتی لین دین کی مالی شرح 9 ارب 670 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

جنوری سے جولائی تک ایران اور چین کے درمیان تجارتی لین دین میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 22 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 2021 کے جنوری سے جولائی تک کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین کی کل مالی شرح 7 ارب 890 ملین ڈالر تھی۔

اسی رپورٹ کے مطابق، 2022 کے ابتدائی سات مہینوں کے دوران، چین نے 4 ارب 470 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو ایران سے درآمد کیا ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 23 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چین نے 2021 کے جنوری سے جولائی تک کے مہینوں کے دوران، 3 ارب 630 ملین ڈالر سے زائد کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو ایران سے درآمد کیا تھا۔

نیز 2022 کے ابتدائی سات مہینوں کے دوران، چین کی یران کو برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران، 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی مالی شرح 5 ارب 200 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ چین نے گزشتہ سال کے جنوری سے جولائی تک 4 ارب 260 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو ایران میں برآمد کیا تھا۔

اسی رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے پہلے 7 مہینوں میں دونوں ممالک کا تجارتی توازن چین کے حق میں 730 ملین ڈالر رہا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .