ایرانی نوجوان پہلوانوں کی عالمی گریکو رومن کشتی مقابلوں کی فتح

تہران، ارنا – ایرانی نوجوانوں کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے بلغاریہ میں عالمی مقابلوں کے اختتام سے پہلے فتح حاصل کرلی۔

ایرانی نوجوان پہلوانوں نے بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں ان مقابلوں میں ایک سونے اور دو چاندی کے تمغے اپنے نام کرلیا۔

ایرانی نوجوان پہلوان ایمان محمدی نے 63 کلوگرام کے زمرے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

دوسرے ایرانی پہلوانوں ابوالفضل چوپانی اور فردین ہدایتی نے بھی بالترتیب 87 اور 130 کلوگرام کے زمروں میں دو چاندی کے تمغے حاصل کرلئے۔

سعید اسماعیلی، علیرضآ مہمدی، علی عابدی درزی آج ان مقابلوں کے فائنل مرحلے میں شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ ان مقابلوں کا گزشتہ سال روس میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی نوجوان ٹیم ایک سونے، ایک چاندی اور پانچ کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .