16 اگست، 2022، 5:17 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84856446
T T
0 Persons

لیبلز

اسرائیلی حکومت نے پانچ فلسطینی بچوں کو شہید کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا

تہران، ارنا - اسرائیلی حکومت کی فوج نے آج بروز منگل صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ کی پٹی میں اپنے حالیہ جرائم میں سے ایک کا اعتراف کیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی بچے اور نوجوان شہید ہو گئے تھے۔

صہیونی اخبار "Haaretz" نے آج بروز منگل اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ اس حکومت نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کے علاقے میں حالیہ قتل عام کا ارتکاب کیا جس کے دوران پانچ بچے اور نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر اپنے تین روزہ فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں 17 فلسطینی بچوں اور نوجوان سمیت کم از کم 49 فلسطینیوں کو شہید اور 360 سے زائد افراد کو زخمی کردیا۔

اس حکومت کے جرائم میں سے ایک جرم جبالیہ کے علاقے میں ہوا جس میں صیہونی حکومت نے 5 بچوں اور نوجوان 'جمیل ایہاب نجم( ۱۳ سالہ)، جمیل نجم الدین نجم( ۴ سالہ)، حامد حیدر نجم (۱۶ سالہ)، محمد صلاح نجم (۱۷ سالہ) اور نظمی فایز ابوکرش (۱۴ سالہ)' کو شہید کیا۔

اسرائیلی حکومت نے پانچ فلسطینی بچوں کو شہید کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .