12 اگست، 2022، 6:14 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84851281
T T
0 Persons

لیبلز

ایران ماسکو آٹو موبیلٹی نمائش میں شرکت کرے گا

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ ایران ماسکو آٹو موبیلٹی نمائش میں شرکت کرے گا۔

سید رضا فاطمی امین نے ماسکو آٹو موبیلٹی نمائش میں موجودگی کو ایرانی مصنوعات پیش کرنے کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم مختلف ممالک کو ڈرون، آکسیجن جنریٹر اور سرجیکل روبوٹس برآمد کرتے ہیں تو یہ ہماری طاقت کو دنیا میں پہنچانے اور متعارف کروانے کی مدد کرتا ہے۔

فاطمی امین نے روس کے ساتھ تجارت میں اقتصادی تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنتے ہیں اور روس بھی ایک ترقی پسند ملک سمجھا جاتا ہے اور اس ملک کو آٹو پارٹس یا ٹربائنز اور دیگر ہائی ٹیک مصنوعات کی برآمد اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے ساتھ تجارت کیلیے تجارت اور روزگار کو ایک دوسرے سے جوڑنا ضروری ہے  اور یہ ربط صرف برآمدات اور درآمدات سے ممکن نہیں  ہے بلکہ ہمیں ان تعلقات کی مضبوطی کیلیے مشترکہ پیداوار اور مشترکہ کمپنیوں کے قیام کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .