15 نومبر، 2021، 3:14 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84542021
T T
0 Persons
پاکستان میں مشینری اور توانائی کی بین الاقوامی نمائش کا انعقاد/ ایران کی شرکت

اسلام آباد، ارنا - صنعت، مشینری، قابل تجدید توانائی، نقل و حمل اور الیکٹرک گاڑیوں کی بین الاقوامی نمائش اسلامی جمہوریہ ایران کی 14 کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ پاکستانی شہر کراچی میں منعقد ہوگی۔

صنعت، مشینری، قابل تجدید توانائی، نقل و حمل اور الیکٹرک گاڑیوں کی17 ویں بین الاقوامی نمائش کل بروز منگل سے تین دنوں تک کراچی میں منعقد ہوگی جس میں 14ایرانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔

ایرانی کمپنیاں مختلف شعبوں بشمول روٹی پکانے کی ، پتھر کاٹنے، معدنیات کی کھدائی، آٹو پارٹس، ٹیلی کمیونیکیشن کا سامان، قابل تجدید توانائی  اور غیرہ میں اپنی مصنوعات کی قابلیتوں کو منظر عام پر لائیں گی۔

کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کیلیے 13ویں حکومت کی پالیسیوں کو مدنظر رکھنے کے ساتھ کراچی میں ایرانی قونصلیٹ جنرل اقتصادی سفارت کاری کو ترجیح دینے اور بہت ایرانی کمپنیوں کی دعوت کے ساتھ اس نمائش میں ایرانی پویلین کو سب سے بڑے پویلین میں تبدل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .