9 اگست، 2022، 1:41 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84848364
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ پر صیہونی حملوں میں 15 فلسطینی بچوں کی شہادت پر ایران کا ردعمل

تہران- ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے میں 15 فلسطینی بچے شہید ہو گئے اور صہیونی حکومت بچوں کے قتل عام کے ساتھ اپنی ناکامی اور حتمی زوال سے نہیں بچ سکتی ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پرغزہ میں صہیونی رجیم کے حالیہ جرائم اور جنایات کے حوالے سے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے میں 15 فلسطینی بچے شہید ہو گئے اور صہیونی حکومت بچوں کے قتل عام کے ساتھ اپنی ناکامی اور حتمی زوال سے نہیں بچ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ مستقبل قریب میں ان بچوں کے بھائیوں اور بہنیں اس ظالم غاصبوں کے چنگل سے اپنے وطن کی آزادی کو دیکھیں گے۔ الیس الصبح بقریب ''

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .