رواں سال کے پہلے 4 مہینوں میں غیر ملکی ٹرانزٹ میں 31 فیصد اضافہ

تہران، ارنا – ایرانی کسٹم کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں ایرانی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران ہمارے ملک سے غیر ملکی ٹرانزٹ کا حجم 40 لاکھ 921 ہزار ٹن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سید روح اللہ لطیفی نے کہا کہ  ہم نے رواں ایرانی سال کے آغاز سے اب تک (گزشتہ 4 مہینوں میں) ایران کے راستے کے ذریعے غیر ملکی ٹرانزٹ میں مسلسل اضافہ دیکھا ہے۔

انہوں نے رواں ایرانی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران ہمارے ملک سے غیر ملکی ٹرانزٹ کا حجم 40 لاکھ 921 ہزار ٹن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

لطیفی نے کہا کہ جنوبی صوبے ہرمزگان کے کسٹم سے رواں سال میں غیرملکی ٹرانزٹ کی شرح 1ملین ہور 727 ہزار ٹن تھی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 44.5فیصد زیادہ ہے اور یہ کسٹم اس لحاظ سے پہلی پوزیشن پر ہے۔ اور صوبے کرمانشاہ کا کسٹم پرویزخان 582 ہزار ٹن کے ساتھ اور صوبے کردستان کا کسٹم باشماق بھی  444ہزار ٹن کے ساتھ ترتیب میں غیرملکی ٹرانزٹ کے شعبے میں دوسرے اور تیسرے نمبروں پر ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .