12 اپریل، 2021، 7:29 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84293294
T T
0 Persons
ایران میں پچھلے سال کے دوران 70 لاکھ ٹن سامان کا ٹرانزٹ

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران، کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے شدید پابندیوں کے باوجود، ایران سے 70 لاکھ 532 ٹن سامان کا ٹرانزٹ کیا گیا۔

"سید روح اللہ لطیفی" نے پیر کے روز ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، کوورنا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے پابندیوں کے باوجود، ایران سے 70 لاکھ 532 ٹن سامان کی ترسیل ہوئی ہے جس میں گزشتہ دوسال کے مقابلے صرف 67 ٹن کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرمزگان میں واقع شہید رجائی خصوصی زون کے کسٹم سے 30 لاکھ 305 ہزار ٹن، مغربی صوبے آذربائیجان کے بازرگان کسٹم سے 703 ہزار ٹن، صوبے کردستان کے کسٹم سے 687 ہزار ٹن، صوبے خراسان رضوی کے سرخس کسٹم سے 457 ہزار ٹن، صوبے خوزستان کے امام (رہ) کی بندرگاہ کے کسٹم سے 447 ہزار ٹن، صوبے اردبیل کے بیلہ سوار کسٹم سے 337 ہزار ٹن، صوبے مشرقی آذربائیجان کے جلفا کسٹم سے 312 ہزارٹن، صوبے مغربی آذربائیجان کے رازی کسٹم سے 188 ہزار ٹن، صوبے گیلان کے آستارا کسٹم سے 156 ہزار ٹن اور صوبے ہرمزگان کے لنگہ بندرگاہ کے کسٹم سے 139 ہزار ٹن سامان کا ٹرانزٹ کیا گیا ہے اور ان 10 کسٹم نے بالترتیب سب سے زیادہ سامان کا ٹرانزٹ کیا ہے۔

لطیفی نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران، ملک میں سامان ٹرانزٹ کے 89 فیصد کے حصے کا تعلق ان 10 کسٹم اداروں سے ہے۔

انہوں نے ایران کیلئے سامان کی ٹرانژٹ کی اہمیت سے متعلق کہا ہے کہ تجارتی سامان کا ملک سے  ٹرانزٹ سے آمدنی اور روزگار میں اضافے کے علاوہ، مثبت بین الاقوامی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور قومی طاقت میں اضافہ ہونے سمیت باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

لطیفی نے کہا کہ قائد انقلاب کے احکامات میں اس مسئلے پر واضح طور پر زور دیا گیا ہے اور ملک کے ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .