2 اگست، 2022، 10:44 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84841831
T T
0 Persons

لیبلز

امریکی تسلط کا نظام پابندیوں کا عادی ہے: ایرانی وزارت خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکومتوں کی تبدیلی سے ان کےنقطہ نظر میں تبدیلی نہیں آئے گی اور امریکی تسلط کا نظام پابندیوں کا عادی ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے منگل کے روز ایران کے ساتھ تجارت کے خلاف  امریکہ کی جانب سے عائد ہونے والی نئی یکطرفہ امریکی پابندیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومتوں کی تبدیلی سے ان کے موقف میں تبدیلی نہیں آئے گی اور پابندیوں سے غلط فائدل اٹھانا امریکی تسلط کے نظام کامظہر ہے اور یہ نظام پابندیوں کا عادی ہے۔

کنعانی نے مزید بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ کے حکام نے بارہا ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ پالیسی کو ایک ناکام اور غیر موثر پالیسی قرار دیا ہے لیکن عملی طور پر، انہوں نے اس ناکام پالیسی کے تسلسل کے ساتھ ساتھ اس کو فروغ بھی دیا ہے۔ یہاں تک کہ مذاکرات کا از سر نو شروع ہونے کے لیے جاری کوششوں کے عمل میں اس بے ہودہ اور تباہ کن کارروائی سے باز نہیں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران پابندیوں کے تسلسل پر وائٹ ہاؤس کے پختہ عزم کے خلاف فیصلہ کن، ٹھوس اور فوری ردِ عمل کا مظاہرہ کرے گا اور ملکی تجارت اور معیشت پر ایسی پابندیوں کے ممکنہ منفی اثرات کو بے اثر کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو اٹھائے گا۔

امریکی حکومت نےگزشتہ روز ایران پر مزید دباؤ ڈالنے کے مقصد سے ایک نئے اقدام میں ایران کے تیل اور پیٹرو کیمیکل سے متعلق 6 غیر ملکی کمپنیوں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .