30 اکتوبر، 2021، 10:57 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84522621
T T
0 Persons
نئی پابندیوں کا نفاذ وائٹ ہاؤس کے متضاد رویے کا مظہر ہے: ایران

تہران، ارنا - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حقیقی اور قانونی ایرانی اداروں پر امریکی وزارت خزانہ کی تازہ ترین پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پابندیوں کا نفاذ وائٹ ہاؤس کے مکمل طور پر متضاد رویے کا مظہر ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنا وائٹ ہاؤس کی جانب سے متضاد رویے کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو حکومت جوہری معاہدے کی طرف واپسی کی بات کرتی ہے لیکن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نقش قدم پر چلتی ہے وہ یہ پیغام دیتی ہے کہ وہ قابل اعتماد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی مختلف انتظامیہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حقائق کو سمجھنے میں ان کی کس حد تک نااہلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ٹرمپ انتظامیہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ناکام پالیسی اور اس کی غیر قانونی اور جابرانہ پابندیوں کا تسلسل ہیں۔
خطیب زادہ نے مزید کہا کہ یہ پالیسی کوئی نتیجہ دینے میں ناکام رہی ہے اور اس سے امریکہ کے لیے نئے دھچکے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دباؤ اور پابندیاں اسلامی جمہوریہ کے اپنے معزز عوام کی سلامتی اور امن کے دفاع کے عزم کو کمزور نہیں کریں گی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران مضبوطی سے پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .