آپ نے خود امریکی کمپنیوں کو ایرانی مارکیٹ سے محروم کردیا: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ آپ کی پابندیوں نے امریکی کمپنیوں کو ایرانی مارکیٹ سے محروم کردیا ہے۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے جمعرات کے روز ایک ٹویٹ میں امریکی وزیر خارجہ کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ "امریکی وزیر خارجہ پومپیو؛حقیقت میں یہ آپ کی پابندیوں ہیں جنہوں نے امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر کےان انوکھے انسانی اور قدرتی وسائل کے ساتھ ایرانی مارکیٹ سے محروم کردیا ہے، اور یہ " زیادہ سے زیادہ دباؤ '' کی غیرقانونی  پالیسی تھی جس نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے 88 مسافر طیاروں کا معاہدہ منسوخ کیا تھا – جس کی قیمت ایرانیوں کی جان اور امریکیوں کے روزگار کے مواقع تھی۔"

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مائيک پمپئو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف محدودیت ایجاد کرکے تم خود اپنی ہی کمپنیوں کو ایرانی مارکیٹ سے محروم کردیا ہے۔ ایران کے خلاف تمہاری پابندیاں تمہاری زیادہ سے زیادہ شکست کا مظہر ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں امریکہ کی غیر قانونی پالیسیوں کو شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .