واحد کرنسی علاقائی معیشت کی ترقی کا باعث بنتی ہے: نائب ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے اور اس نے ایک مشترکہ کرنسی بنانے کی پیشکش کی ہے تاکہ ایران، روس، چین، بھارت ، پاکستان اور سی آئی ایس کو اقتصادی تعاون کے لیے ایک یونین بنانے کے قابل بنایا جا سکے۔

یہ بات مہدی صفری نے اتوار کے روز چینی فونیکس ٹی وی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اگر شنگہائی تعاون تنظیم کے اراکین کے پاس مشترکہ کرنسی ہے، تو اسے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) اور یہاں تک کہ برکس گروپنگ تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے کیونکہ چین، روس اور بھارت اس اہم عالمی تنظیم کے پانچ ممبران میں سے تین اہم رکن ہیں اور یہ اقدام ممالک کے اقتصادی تعاون کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔

صفری نے ایک بیلٹ ایک روڈ منصوبے اور اس طریقے سے چین کو یورپ سے جوڑنے اور اس سے ایران کے لیے جو چیلنجز اور مواقع ہو سکتے ہیں، پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ ہمیں اس مسئلے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، چین کو اپنی واضح دلچسپی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں تعاون کرے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ تعاون کی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے فریم ورک کے اندر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

 انہوں نے ایران اور چین کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا کیونکہ دونوں ممالک کے پاس ایک اچھی نظیر موجود ہے جسے دوبارہ زندہ کیا جانا چاہیے۔

صفری نے روسی صدر پیوٹن کے حالیہ دورہ ایران کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورے میں ٹرانزٹ اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں بہت اچھی کامیابیاں حاصل ہوئیں اور خاص طور پر توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ترقی کے حوالے سے جو کہ ایک بہت اہم، طویل المدتی اور تزویراتی سرگرمی ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .