23 فروری، 2022، 7:46 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84661059
T T
0 Persons
ٹرانزٹ سامان کی ایران کے گرین کسٹم سے ترسیل

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی سفارت کاری نے کہا کہ قازقستان ایک بہت ہی تزویراتی ملک ہے، خاص طور یہ کہ وہ پر چین سے ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کے راستے ترکی تک ٹرین کے راستے پر ہے اس لیے ہمارے پاس ایران کے راستے گرین کسٹم روٹ کے ذریعے سامان کی ترسیل کا فیصلہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق، "مہدی صفری" نے علاقائی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کے مختلف پہلوؤں کو خاص طور پر مشترکہ اقتصادی کمیشن کے میدان میں فعال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 13ویں حکومت کی پالیسی کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعاون کے شعبے میں راہداریوں، تجارت اور تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات کی برآمدات کے علاوہ ایک اہم مسئلہ یعنی مشترکہ کمیشنوں کا تبادلہ خیال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران، ہم نے کچھ ممالک کے ساتھ مشترکہ کمیشنوں کے اجلاسوں کا مشاہدہ کیا، جو گزشتہ ماہ تین کمیشنوں اور اس ماہ تین دیگر مشترکہ کمیشنوں کے ذریعے منعقد ہوئے تھے۔

صفری نے مزید کہا کہ ان میں عمان کے ساتھ ایک مشترکہ کمیشن ہے جس کے مالیاتی تعاون، تجارت، برآمدات اور درآمدات اور تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات کے شعبوں میں شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ازبکستان اور قازقستان کے ساتھ دو دیگر کمیشن ہیں۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی سفارت کاری نے کہا کہ قازقستان ایک بہت ہی تزویراتی ملک ہے، خاص طور یہ کہ وہ پر چین سے ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کے راستے ترکی تک ٹرین کے راستے پر ہے اس لیے ہمارے پاس ایران کے راستے گرین کسٹم روٹ کے ذریعے سامان کی ترسیل کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قازقستان کے ساتھ مشترکہ کمیشن میں نائب وزرائے اعظم، تین وزراء اور متعدد نائب وزراء کی سطح پر تقریباً 54 افراد نے شرکت کی۔ ان کی میزبانی وزارت جہاد برائے زراعت نے کی اور بہت اہم دستاویزات پر دستخط کیے۔

صفری نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تیل کے تبادلے کے بارے میں کسی نتیجے پر پہنچنے میں کامیاب ہوں گے، جو کہ ایک بہت ہی مثبت چیز ہے اور بدقسمتی سے کئی سالوں سے اس میں کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تجارتی تعاون اور انجینئرنگ خدمات کی برآمد کے شعبے میں ہم قازقستان کے ساتھ بڑے پراجیکٹس کر سکتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ اس مشترکہ کمیشن کے بعد تجارت کے شعبے میں ہماری بہت اچھی ترقی ہوگی۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی سفارت کاری نے کہا کہ قازقستان کے ساتھ ہماری تجارت اب تقریباً ایک ارب ہے جو جلد ہی دو سے تین ارب تک پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے حوالے سے، ازبکستان کے نائب وزیر اعظم کی سطح پر تقریباً 60 افراد پر مشتمل ایک وفد نے اجلاس میں شرکت کے لیے ایران کا دورہ کیا۔جنہوں نے ایرانی وزیارت برائے  تجارت، کان کنی اور دستکاری صنعت کے امور سے بہت اچھے معاہدوں پر دستخط کیے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ معاہدے سرمایہ کاری کے مسائل سے متعلق ہیں۔

صفری نے کہا کہ ان 4 مہینوں میں 6 سے زائد مشترکہ کمیشن ہوچکے ہیں اور جلد ہی ہمارے پاس آذربائیجان اور پاکستان کا مشترکہ کمیشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اٹھائے گئے ان موضوعات کا مطلب یہ ہے کہ محکمہ خارجہ نے اقتصادی سفارتکاری کا رویہ اپنایا ہے؛ بوشہر، شمال، ترکی، قفقاز اور وسطی ایشیا تک میری ٹائم کوریڈور کے حوالے سے بہترین معاہدے طے پا چکے ہیں۔ بندرگاہوں کے شعبے میں بھی اچھا تعاون کیا گیا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .