ایران میں ریلوے کی 100 سالہ تاریخ میں ریل ٹرانزٹ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

تہران، ارنا- ایرانی ریلوے کمپنی کے سی ای او نے کہا ہے کہ ملک کی ریل فریٹ ٹرانزٹ نے پچھلے سال کے مقابلے دوگنا ہو کر ریلوے کی 100 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ان خیالات کا اظہار نائب ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی اور ریلوے کمپنی کے سی ای او نے "سید میعاد صالحی" نے آج بروز ہفتے کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ چار ماہ کی چوبیس گھنٹے کی کوششوں اور ترکمانستان، قازقستان، روس اور پاکستان جیسے ہمسایہ ممالک کے ساتھ معاہدوں پر عمل درآمد سے ملک کا ریل ٹرانزٹ پچھلے سال کے مقابلے دوگنا ہو گیا، جس نے ریلوے کی 100 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اور انشاء اللہ ہر سال کے آخر تک ہم آج کا یہ ریکارڈ توڑ دیں گے۔

صالحی نے مزید کہا کہ یہ اس وقت ہے جب ہمیں جو کچھ فراہم کیا گیا وہ پچھلے 7 سالوں کے دوران 2,000 بلین تومان (ایرانی قومی کرنسی) کے قرض کے ساتھ گرم انجنوں کی سب سے کم تعداد تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ، وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی کے تعاون سے، کئی سالوں کی پسماندگی کا ازلہ کرتے ہوئے، انجنوں کی تعداد میں اضافہ کرکے  اپنے ساتھیوں کی کوششوں سے، ہم اگلے سال اندرون ملک میں مسافروں اور مال برداری کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .