26 جولائی، 2022، 3:01 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84834237
T T
0 Persons

لیبلز

افغانستان کو پٹرول کا  ٹرانزٹ ایک ماہ تک آزاد کر دیا گیا: ایران

تہران، ارنا – ایرانی صدر کے خصوصی اقتصادی مشیر برائے افغانستان کے امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے افغانستان تک پٹرول کا ٹرانزٹ ایک ماہ (30 جولائی سے 30 اگست تک) کے لیے آزاد کردیا گیا۔

یہ بات محمد مہدی جوانمرد قصاب نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت کے حکام کی بار بار کی درخواست کے مطابق، ٹرانزٹ بند کرنے سمیت تمام سابقہ ​​ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایران سے افغانستان تک پٹرول کی ترسیل کو ایک ماہ کے لیے آزاد کیا جائے۔

جوانمرد نے کہا کہ افغانستان کے لیے ڈیزل کی ترسیل کو آزاد کرنے کا فیصلہ ایرانی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان امور حسن کاظمی قمی نے اس شعبے کے متعلقہ اداروں اور تنظیموں کے ساتھ مسلسل ملاقاتوں کے بعد کیا ہے۔

  ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .