ارنا رپورٹ کے مطابق، Dolphin Boy ایرانی ہدایتکاروں "محمد خیر اندیش" اور "محمد امین ہمدانی" کی بنائی گئی انیمیشن ہے۔
روسی اے& پی کمپنی جو اس ملک کی سب سے بڑی فلم ڈسٹری بیوٹر ہے، اس فلم کی نمائش کی ذمہ دار تھی۔ اس فلم کو روس کے 2712 ہالز میں نمائش کیلے پیش کیا گیا اور اسے ریلیز کے دو ابتدائی ہفتوں کے دوران، روس میں فلم کی فروخت کی دوسری پوزیشن کو حاصل کرلیا۔
انیمیشن Dolphin Boy نے اب تک روسی سینما گھروں میں 8۔1 ملین سے زائد فروحت کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
اس انیمیشن کی کہانی ایسی ہے کہ ایک طیارہ کسی سمندر میں گر جاتا ہے اور پھر ایک سفید ڈولفن، اپنی ماں (نانا) کیساتھ سمندر میں گرے ہوئے اس طیارے کے ایک مسافر جو انسان کے نوزائیدہ بچہ (ڈولفن لڑکا) ہے کو مل جاتے ہیں اور اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ جب ڈولفن لڑکا بڑا ہوتا ہے اور اس کو پتہ چلتا ہے کہ وہ انسان ہے، سمندر چھوڑ کر اپنی ماں کی تلاش میں جزیرے پر چلا جاتا ہے۔ اور اس کی دیکھ بھال کپٹن "مروارید" اور ان کی بیٹی "شیریں" کرتے ہیں۔ ڈولفن لڑکا موتی جمع کرنے کے مقابلے میں حصہ لے رہا ہے اور پھر سمندری قزاقوں جو "بیبی زار" کیلئے کام کرتے ہیں، کے ذریعے اغوا کیا جاتا ہے و غیرہ۔
اس انیمیشن کو 2020 میں بنایا گیا ہے لیکن کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اس کی ریلیز کو دو سال تاخیر کا شکار ہوا۔
واضح رہے کہ انیمیشن Dolphin Boy کو آگست میں ایرانی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ