رپورٹ کے مطابق؛ خاتون ایرانی ہدایتکار اور رائٹرز کی بنائی گئی فلم Good Girl کو اٹلی میں منعقدہ 19 ویں ایشیہ گلوبل فلم فیسٹیول 2021 کے مقابلہ سیکشن میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا؛ اس فلم کے پڑدیوسر "مانی قندی" ہیں۔
واضح رہے کہ اس فلم فیسٹیول کا 18 سے 25 جولائی تک اٹلی کے جزیرے اچیا میں اطالوی وزارت ثقافت کی نگرانی اور معاونت میں انعقاد کیا جائے گا۔
نیز سلوواکیہ میں منعقدہ فاسٹ انکا انیمیشن فیسٹیول میں خاتون ایرانی فلم ساز "شیوا اسدی" کی بنائی گئی شارٹ انمیشین Crab کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
فاسٹ انکا انیمیشن فیسٹیول سلواکیہ میں واحد ملٹی میڈیا میلہ ہے جس میں متحرک فلموں پر توجہ دی جاتی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فاسٹ انکا انیمیشن فیسٹیول کا یکم سے 4 جولائی تک سلواکیہ کے شہر بریٹیسلاوا میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ