ایرانی کھیلاڑیوں کیلئے ویزہ جاری نہ کرنے کے اقدام کا بین الاقوامی فارمز میں تعاقب کیا جاتا ہے

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ کھیل اور نوجوانوں کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کیجانب سے ایرانی کھیلاڑیوں کیلئے ویزہ جاری نہ کرنے کے اقدام کا بین الاقوامی فارمز میں سنجیدگی سے تعاقب کیا جاتا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد تقی حسن زادہ" نے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے امریکہ کیجانب سے ایرانی رنرز کیلئے ویزہ جاری نہ کرنے کے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کھیلاڑیوں کیلئے ویزہ جاری نہ کرنے کے سیاسی اقدام کا خصوصی ورکنگ گروپ کی تشکیل سے تعاقب کیا جاتا ہے اور ایرانی کھیلاڑیوں کے حق کی پامالی کرنے کی دستاویزات کی فراہمی سے بین الاقوامی فارمز میں اس مسئلے کا سنجیدگی سے تعاقب کریں گے۔

انہوں نے بین الاقوامی ایونٹس میں بعض ایرانی کھیلاڑیوں کی شرکت کیلئے ویزہ جاری نہ کرنے کے اقدام کو سیاسی اور اولمپیک چارٹر کے اصولوں کیخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کیجانب سے مختلف شعبوں بشمول تیراندازی، کراٹے، ٹریک اینڈ فیلڈ، ٹینس اور فٹبال میں ایران کھیلاڑیوں کیلئے ویزہ جاری نہ کرنے سے وہ ان مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکتے اور آگے کے مقابلوں کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکتے ہیں؛ لہذا یہ ایک خصمانہ اور غیر انسانی قدام ہے۔

تقی زادہ نے کہا کہ اسی سلسلے میں اور ایرانی کھیلاڑیوں کے حقوق کی فراہمی کیلئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ محکمہ برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور، قومی اولمپیک کمیٹی اور دیگر فیڈریشنز کی شرکت سے ایک ورکنگ گروپ بنایا جائے تا کہ اس طرح بین الاقوامی فارمز میں ایرانی کھیلاڑیوں کے حقوق کی فراہمی کی کوشش کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے دستاویزات جمع کروائی جاتی ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .