14 جولائی، 2022، 4:08 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84821317
T T
0 Persons

لیبلز

موجودہ ایرانی حکومت کے اختتام تک پیٹرو کیمیکل کی پیداواری صلاحیت میں 54 فیصد اضافہ

تہران، ارنا - موجودہ ایرانی حکومت کے اختتام تک ملک میں پیٹرو کیمیکل کی پیداواری صلاحیت 91 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی جس شعبے میں 54 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

حالیہ برسوں میں قومی آمدنی میں اضافے اور خام تیل کی فروخت کو روکنے کے مقصد کے ساتھ ملک کی پیٹرو کیمیکل صلاحیت کے فروغ پر توجہ دی گئی ہے۔

اس مسئلے کی اہمیت کے پیش نظر گزشتہ سال پیٹرو کیمیکل منصوبوں پر عمل درآمد کا عمل تیز ہو گیا اور کئی پیٹرو کیمیکل منصوبوں کا افتتاح کیا گیا جس سے ملک کی پیٹرو کیمیکل صلاحیت میں تقریباً 7 ملین ٹن کا اضافہ ہوا۔

ان منصوبوں کے افتتاح سے 1400 کے اختتام میں ملکی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداواری صلاحیت تقریباً 91 ملین ٹن تک پہنچ گئی  جو 1399 کے مقابلے میں پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداوار میں تقریباً 7 فیصد زیادہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .