11 نومبر، 2021، 1:24 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84537443
T T
0 Persons
گزشتہ چھ مہینے میں ایرانی پیٹرو کیمیکل برآمدات میں 94 فیصد اضافہ

تہران، ارنا -  قومی پیٹروکیمیکل کمپنی کے ڈائریکٹر  برائے منصوبہ بندی اور ترقی نے کہا ہے کہ رواں ایرانی سال کے پہلے چھ مہینے میں ایرانی پیٹرو کیمیکل برآمدات میں 94 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بات حسن عباس زادہ نے آج بروز جمعرات نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ رواں ایرانی سال کی پہلی ششماہی میں ملک سے 7 ارب ڈالر پیٹرو کیمیکل مصنوعات برآمد کی گئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ اس سال کل برآمدات 14.5 بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گی، جو گزشتہ سال کے مقابلے 94 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کی دوسری چھلانگ کے منصوبوں پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے، اور اللہ کے فضل و کرم سے پیٹرو کیمیکل صنعت کے کاریگروں کی کوششوں سے، پیٹرو کیمیکل صنعت کی دوسری چھلانگ آنے والے مہینوں میں پوری ہو جائے گی۔

عباس زادہ نے بتایا کہ اس وقت، پیٹرو کیمیکل کے 80 منصوبے چل رہے ہیں جس تعداد میں سے 65 فعال منصوبوں میں اچھی پیش رفت ہے  اور 15 منصوبے ابتدائی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان 80 منصوبوں کے نفاذ کے بعد ایران کی پیٹرو کیمیکل صنعت کی صلاحیت 171 ملین ٹن سالانہ تک پہنچ جائے گی، جو یہ 80 منصوبے ملک کی پیٹرو کیمیکل صنعت میں 80 ملین ٹن صلاحیت کا اضافہ کریں گے۔

عباس زادہ نے کہا کہ  توقع ہے کہ  رواں سال ملک کی پیٹروکیمکل صنعت کی کل برآمدات 14.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .