12 جولائی، 2022، 1:26 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84819032
T T
0 Persons

لیبلز

روسی صدر پیوٹن اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا - روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اگلے ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔

 یہ بات ایرانی پارلیمنٹ کے اقتصادی کمیشن کے سربراہ محمد رضا پورابراہیمی نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ روسی صدر ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات کی توسیع کے منصوبے پر بات چیت کے لیے اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے۔
پورابراہیمی نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ روس کے بعد ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون کے حوالے سے مثبت ماحول پیدا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رئیسی کے دورہ روس کے دوران اچھے معاہدے کیے گئے، جس سے ایران اور روس کے تبادلے کے نئے موسم کا آغاز ہوا اور روسی فریق کو اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ تہران ماسکو کے ساتھ اقتصادی تعاون میں سنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے روس کے خلاف لگائی گئی پابندیوں نے ملک کو پہلے سے زیادہ ایران کے ساتھ تعاون کی ضرورت محسوس کر دی ہے۔

کرملین محل کے ترجمان نے کہا کہ پیوٹن آستانہ عمل کے ضامن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے لیے تہران جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایرانی اور ترک صدور ابراہیم رئیسی اور رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .