18 جنوری، 2022 11:19 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84617714
T T
0 Persons
ایرانی صدر روسی پارلیمنٹ میں خطاب کریں گے: روسی عہدیدار

ماسکو، ارنا - روسی ریاست ڈوما کی ڈپٹی اسپیکر  نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ایران کے صدر جمعرات کو ماسکو میں روسی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

یہ بات الیگزینڈر ژوکوف نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی جمعرات کو ریاستی دوما کے اجلاس میں تقریر کریں گے۔

روسی ٹیلی ویژن نے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک کے سربراہان (روسی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدور) کی ملاقات اس ہفتے ماسکو میں ہوگی۔

کچھ دوسرے روسی ذرائع ابلاغ نے بھی روسی ٹی وی چینل 1 کے حوالے سے اس خبر کو دوبارہ شائع کیا۔  گازیتا رو اخبار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورہ ماسکو کی تاریخ 19 جنوری کو بتائی ہے۔

نیز اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ترجمان "علی بہادری جہرمی" نے حال ہی میں صدر کے دورہ روس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران تہران اور ماسکو کے درمیان دو طرفہ مسائل اور تجارتی و اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ روس کے صدارتی ترجمان "دیمتری پیسکوف" نے بھی حالیہ دنوں میں کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے دورہ ماسکو کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

نیز روس کے وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ایرانی صدر کا دورہ ماسکو انتہائی اہم ہے اور تہران اور ماسکو کے درمیان سیاسی رابطے کو دوبارہ شروع کیا جانا ہوگا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ کورونا کی وبا دونوں ممالک کے وفود کی ملاقاتوں اور دوروں میں رکاوٹ بن گئی ہے تا ہم روس اور ایران کے صدور کے درمیان کئی فون کالز ہوئے۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور روس کے رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی تعلقات کے تمام امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha