یہ بات عبدالرضا مصری نے اتوار کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ ناوابستہ تحریک (NAM) کے پارلیمانی نیٹ ورک کی کانفرنس کے موقع پر الجزائر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور قطر اور عراق کے ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور الجزائر کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں جن کی بنیاد طویل مدتی دوستی اور خوشگوار تعاون ہے۔
مصری نے الجزائر کی بین الاقوامی مسائل پر اچھا موقف اپنانے کے لیے اس کی منطقی اور اصولی پالیسیوں کی تعریف کی۔
الجزائر کے اسپیکر ابراہیم بوغالی نے کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے دوستانہ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
مزید برآں، انہوں نے ایران کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے الجزائر کی تیاری کا اظہار کیا۔
انہوں نے خاتون قطری ڈپٹی اسپیکر حمدہ السلیطی کے ساتھ ملاقات میں نے قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم کا حوالہ دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی ہمہ جہت تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔
خاتون قطری عہدیدار نے کہا کہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کا تسلسل ان کے ملک کے لیے اہم ہے۔
اس کے علاوہ، عبداللہ احمد کے ساتھ اپنی ملاقات میں، ایرانی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ خطے میں امن و آشتی کی حمایت کرتا ہے۔
مصری نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے پڑوسی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی پالیسی اپنائی ہے۔
عبداللہ احمد نے بھی تکفیری گروہوں اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور خطے کے بارے میں تہران کے مثبت موقف کو سراہا۔
یاد رہے کہ NAM پارلیمانی نیٹ ورک کی کانفرنس 30 جون سے 1 جولائی تک جمہوریہ آذربائیجان میں منعقد ہوئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایرانی ڈپٹی اسپیکر:
ایران علاقائی تعلقات کی مضبوطی کا خواہاں ہے
3 جولائی، 2022، 2:47 PM
News ID:
84810219
تہران، ارنا – ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ ہمارا ملک علاقائی تعاملات کو بڑھانے کے لیے تیار ہے اور قطر متعلقہ مذاکرات کے انعقاد میں خصوصی کردار ادا کر سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
شام کی مدد پر کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر
تہران، ارنا- دمشق کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے اس عزم کا اعادہ کیا…
-
ایرانی اسپیکر کی اپنے عراقی ہم منصب سے ایک ملاقات میں؛
صہیونی ریاست سے تعلقات کی بدصورتی کو معمول پر نہیں لانا ہوگا
تہران، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے اپنے عراقی ہم منصب سے ایک…
آپ کا تبصرہ