29 جون، 2022، 1:01 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84806063
T T
0 Persons

لیبلز

برکس میں ایران کی رکنیت پر چین اور روسیہ کا خیرمقدم

 تہران، ارنا – چینی وزارت خارجہ اور روسی وزارت خارجہ نے برکس میں ایران کی رکنیت پر خیرمقدم کیا ہے۔

لاوروف نے کیسپین کے ساحلی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ایران اور ارجنٹائن برکس میں شامل ہونے کے مستحق ہیں اور اس گروپ کی توسیع کے لیے ابتدائی عمل شروع ہو گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے بھی گزشتہ روز ایران اور ارجنٹائن کی برکس گروپ میں شمولیت کی تجویز کے بعد کہا کہ بیجنگ اس گروپ کی توسیع کے لیے برکس کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ برکس گروپ میں "ہم خیال شراکت داروں" کی شمولیت کی حمایت کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے برکس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کی موجودگی کا خیرمقدم کیا۔

برکس گروپ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کی پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں پر مشتمل ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .