یہ بات محمد مخبر نے اتوار کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عراق کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات صرف ہمسایہ تعلقات نہیں ہیں کیونکہ یہ بہت گہرے ہیں اور آزادی، فلاح و بہبود پر مبنی ہیں اور عراق کی سلامتی ایرانی عوام اور سیاسی حکام کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔
مخبر نے کہا کہ دونوں حکومتوں اور قوموں کی قربت کے دشمن ان کے دوستانہ تعلقات سے خوفزدہ ہیں لیکن تہران اور بغداد کو انتہائی احتیاط کرنی چاہیے کہ وہ سازشیوں اور اختلافات کے بیج بونے والوں کو اجازت نہ دیں جو کہ بیمار ہیں، دونوں قوموں اور ملکوں کے تاریخی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے گردو غبار کے مسئلے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے تعاون کی ضرورت ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے بھی ایرانی اور عراقی قوموں کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعاون کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبوں کی بہت سی بنیادیں موجود ہیں اور اس لیے بغداد طے پانے والے معاہدوں میں تیزی سے عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔
الکاظمی نے امام حسین (ع) کے ایرانی زائرین کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا بھی حوالہ دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران اور بغداد کے معاہدوں پر تیزی سے عمل درآمد ہونا چاہیے: سنیئر نائب ایرانی صدر
27 جون، 2022، 12:44 PM
News ID:
84803551
تہران، ارنا – سنیئر نائب ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تہران اور بغداد کے درمیان معاہدوں کو فوری طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ عراق کو یقینی بنایا جائے کہ ایران عراق کے ساتھ جامع تعلقات کو وسعت دینے اور گہرا کرنے کے بعد سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب اور مصر کیساتھ تعلقات کی مضبوطی کا خیرمقدم
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا خیر خواہ ہے اور…
-
عراقی وزیر اعظم سے ایک پریس کانفرنس کے دوران؛
ایران-عراق مالیاتی تعلقات میں سہولتیں لانے پر نئے قدم اٹھانے ہوں گے: صدر رئیسی
تہران،ارنا- ایرانی صدر مملکت نے عراقی وزیر اعظم سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران، اس بات…
-
ایرانی صدر نے عراقی وزیر اعظم کا باضابطہ استقبال کیا
تہران، ارنا- ایرانی صدر مملکت نے کچھ لمحات پہلے تہران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر اعظم کا…
-
عراقی وزیر اعظم تہران پہنچ گئے
تہران، ارنا – عراقی وزیر اعظم ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔
آپ کا تبصرہ