ایران کی بعض حکومتوں کی جانب سے پابندیوں کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے کی شدید مذمت

تہران، ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے دو طرفہ روابط میں بعض ممالک کی جانب سے پابندیوں کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے منگل کے روز شام میں انسانی ہمدردی کے موضوع سے اقوام متحدہ میں منعقد ہونے والی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا کہ ایران کو کورونا وائرس، زلزلہ، خکشسالی اور گرد غبار کے طوفانوں جیسی قدرتی آفات کا سامنا ہے اور غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں سے ملک کو نقصان ہوا ہے۔

مجید تخت روانچی نے ناجائز صیہونی حکومت کے شام پر دہشت گردانہ حملوں اور جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے جولان کی بلندیوں کے ساتھ ساتھ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی متعدد خلاف ورزیوں، عام شہریوں، شہری اہداف، انفراسٹرکچر اور دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صیہونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

تخت روانچی نے شامی عوام اور حکومت  کیلئے ایران کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز صہیونی حکومت شام کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس پر خاموش ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید بتایا کہ ہمارے یقین ہے کہ کہ انسانی بحرانوں اور ہنگامی حالات کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ روک تھام میں مزید سرمایہ کاری اس عالمی رجحان کا واحد اور پائیدار حل ہے۔

تخت روانچی نے پاکستان کے نمائندے کی جانب سے گروپ 77 اور چین کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کی حمایت کی اور کہا کہ ایران عالمی سطح پر انسانی ہمدردی کے ناطے مدد و امداد میں  یکطرفہ اور زور و زبردستی پر مبنی اقدامات کو رکاوٹ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں انسانی بحران کی اہم وجوہات میں سے ایک سمجھتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .