ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی جنوبی علاقوں کی نیشنل کمپنی کے تکنیکی ڈائریکٹر برائے انجینئرنگ کے امور "رامین روغنیان" نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کمپنی، ایران نیشنل آئل کمپنی کی سب سے بڑی ذیلی کمپنی ہے جس میں روزانہ 9۔2 ملین بیرل تیل کی پیداوار کی صلاحیت ہے جو تقریبا ملک کی 75 فیصد کی پیداوار ہے؛ یہ کمپنی 45 آئل فیلڈوں کی توسیع کی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان آئل فیلڈوں میں پیداوار کے تسلسل کیلئے کنوین کی از سر نو تعمیر کی ضروت ہے جس کیلئے ڈرلنگ رگوں کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے کمپنی پر بھاری قیمت عائد ہوتی ہے تو اس ضرورت کے مطابق ڈرلنگ رگوں کی تعمیر کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا اور اس حوالے سے شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے خصوصی تعاون کا آغاز کیا گیا۔
کیا صنعت شریف کمپنی کے سی ای او "جمال ازغوانی ہادی" نے اسی تعاون اور تیار کردہ مصنوعات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 2015 میں صنعت کے شعبے میں شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور جنوبی علاقوں کی نیشنل کمپنی کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا گیا۔ 2018 میں اسی حوالے سے کیے گئے تحقیقات نتیجہ خیز ہوئے اور 2019 میں کیا صنعت شریف کمپنی کا قیام ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شریف یونیورسٹی کی اس سپن آف کمپنی کی توجہ گیس اور آئل کے شعبے میں ڈرلنگ رگوں کی تعمیر پر رہی۔ ہمارے تیار کردہ ڈرلنک رگوں کی بنیاد الاستومر پرزے پر مبنی تھے۔ الاستومر پرزے جب کنوین میں استعمال کیے جاتے ہیں تو وہاں کی زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے ان کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے؛ لہذا ہم ہر کسی قسم کے الاستومر کا استعمال نہیں کرسکتے اور نتیجتا ہم نے نینو ٹیکنالوجی کے استعمال کا رخ کیا۔
واضح رہے کہ کیمسٹری میں الاستومر یا الاسٹک پولیکر کو الاسٹک پولمیر یا ںیم پلاسٹک پولمیر کہاجاتا ہے جن میں بہت زیادہ لچک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان ڈرلنگ رگوٹ کے ڈیزائن، توسیع اور تعمیر کا مکمل عمل کیا صنعت شریف کمپنی میں ہوا اور ایک کنون پر اس کا تجربہ کیا گیا جو نتیجہ خیز ہوا اور جنوبی علاقوں کی نیشنل کمپنی کے سربراہوں نے بھی اس کا تسلیم کیا تو دونوں کمپنیوں کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہا اور ان ڈرلنگ رگوں کا 22 کنوین میں استعمال کیا گیا جو کنوین کی حفاظفت میں بہت مددگار ثابت ہوئی۔
کیا صنعت شریف کمپنی کے سی او ای نے مزید کہا کہ جنوبی علاقوں کی نیشنل کمپنی کے مطابق، یہ ڈرلنگ رگوں ایرانی آئل صنعت میں بہت کارآمد ثابت ہوئے ہیں۔
جنوبی علاقوں کی نیشنل کمپنی کے سربراہ برائے آپریشن انجینئرنگ کے مطابق، کیا صنعت شریف کمپنی کے 100 ڈرلنگ رگوں کی خریداری سے ایک معاہدہ طے پایا گیا ہے جن کی بھاؤ بین الاقوامی مارکیٹ میں 5 ملین ڈالر ہے جو ملک میں ان کی تیاری کے ذریعے ملک سے زرمبادلہ کے اخراج کو روکا گیا ہے۔
چونکہ ان ڈرلنگ رگوں کی تیاری صرف چند امریکی کمپنیوں میں ہوتی ہے تو ان کی اندروں ملک میں تیاری، ایران کیلئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ