8 جولائی، 2021، 6:56 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84397647
T T
0 Persons
ایران خطے میں پہلی سائنسی اور تکنیکی طاقت بن گیا ہے: نائب ایرانی صدر

کرج، ارنا -  نائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ایران فی الحال خطے میں پہلی سائنسی اور تکنیکی طاقت بن گیا ہے۔

 یہ بات سورنا ستاری نے جمعرات کے روز صوبے البرز کے شہر کرج میں واقع سائنس اینڈ ٹکنالوجی پارک کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ آئندہ چار سالوں تک ہمیں سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں خطے میں پہلی طاقت ہونی چاہئے جبکہ فی الحال اس پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں۔

ستاری نے کہا کہ نینو ٹیکنالوجی، اسٹیم سیلز اور ایرو اسپیس جیسے شعبوں میں بہت کامیابیاں حاصل کیں اور اس شعبے میں ہماری کمپنیوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی علم پر مبنی کمپنیاں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔ ہم نے گذشتہ تین سالوں میں لوگوں کے مسائل کے حل کرنے خاص طور پر پابندیوں کے خاتمے پر توجہ کی ہے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .