ارنا رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے آج ایک بیان جاری کیا جس میں آئی آر جی سی ایلوشین-76 فائر فائٹنگ طیارے کی موجودگی میں صوبہ بلوچستان کے علاقے کوہ سلیمان کی بلندیوں میں فائر فائٹنگ آپریشنز جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کا ایلوشین- 76 دنیا کے سب سے بڑے فائر فائٹنگ طیاروں میں سے ایک ہے اور اسی مقصد کے ساتھ یہ ایرانی طیارہ کل راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس پر اترا۔ اور پاکستان ایئر فورس کو سہولت فراہم کرنے کے بعد، ایران کے ایلوشین-76 نے صوبہ بلوچستان کے علاقے کوہ سلیمان اور شیرانی کی پہاڑیوں کی طرف پرواز کی۔
پاکستانی فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا ہے کہ ایران کی ایلوشین-76کی فائر فائٹنگ آپریشنز میں موجودگی بہت اہم ہے؛ ایران اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ خوشگوار تعلقات رہے ہیں اور دونوں پڑوسی قدرتی آفات کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی حکمت عملی سے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور دوست اور پڑوسی ملک پاکستان کی مدد کے لیے صوبہ بلوچستان کے جنگلات اور چراگاہوں میں لگی آگ کو بجھانے میں مدد کرنے کے لیے کل رات آئی آر آئی جی سی ایلوشین-76 واٹر جیٹ پاکستان بھیجا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات، پاکستانی فوجی ہوابازی کے حکام کے ایک گروپ، نیشنل کرائسز مینجمنٹ آرگنائزیشن کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی چیف آف مشن "محمد سرخابی" اور پاکستان میں ہمارے ملٹری اتاشی کرنل "مصطفی قنبرپور" جب ایرانی فائر فائٹنگ طیارہ اترا تو وہ نور خان ایئر بیس پر موجود تھے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ