یہ بات یعقوب سلیمانی نے منگل کے روز مشہد مقدس میں ہلال احمر سے متعلق منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ہلال احمر سوسائٹی اور آستان قدس رضوی کےدرمیان ایک یادداشت پر دستخط۔ کا حوالہ دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہلال احمر کے قیام میں پہلی بار اس سال کے بجٹ میں ایثار اور فداکاری کی بجٹ درج کی گئی ہے اور یہ سب کچھ ہلال احمر کے فلسفہ وجود کی وجہ سے ہے، جو کہ عوام سے عوام کے لیے اور ایثار اور فداکاری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ہے۔
سلیمانی نے کہا کہ ایثار کا راستہ ابھی بھی جاری ہے اور دفاع مقدس کے دوران مختلف شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ملک کے 227,000 شہداء میں سے 157,000 کی عمریں 13 سے 24 سال کے درمیان تھیں۔
یعقوب سلیمانی نے مزید کہا کہ دشمنوں کی کوششیں بالخصوص ثقافتی شعبے میں اپنے عروج پر ہیں اور وہ انقلاب کی فکر کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان ہلال احمر کے رضاکار اور مددکار نوجوانوں کی موجودگی دشمنوں کی سازشین کو ناکام بناتی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ