انسانی حقوق بین الاقوامی طاقت کے مراکز کے مقاصد کو آگے بڑھانے کا ایک سیاسی ہتھیار بن گیا ہے: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق، بین الاقوامی طاقت کے مراکز کے مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے ایک سیاسی ہتھیار بن گیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز اتوار کو عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب وزیر اور انسانی حقوق کے ہیڈ کوارٹر کے زیر اہتمام میں ECOSOC کے ساتھ مشاورتی حیثیت رکھنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی خصوصی اور انٹرایکٹو میٹنگ میں کیا۔

انہوں نے انسانی حقوق کے مسئلے کو موجودہ دور میں بین الاقوامی تعلقات کا سب سے اہم شکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی طاقت کے مراکز کی روش کی وجہ سے انسانی حقوق کا مسئلہ ان مراکز کے مقاصد کو آگے بڑھانے کا ایک سیاسی ذریعہ بن گیا ہے۔

خطیب زادہ نے امریکہ کو ایک ایسی ریاست کے طور پر بیان کیا جو انسانی حقوق کو اپنی خارجہ پالیسی کے ٹول باکس میں اپنے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ایک عام آلے کے طور پر استعمال کرتی ہے، جس کی وجہ سے انسانی حقوق کے اعلی تصور پر ڈرامے کا آغاز ہوا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .