اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے دورے ایران میں پابندیوں کے تباہ کن اثرات دیکھنے کا موقع ہے: غریب آبادی

تہران، ارنا - ایران کی انسانی حقوق کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق سے لطف اندوز ہونے پر یکطرفہ جبر کے اقدامات کے منفی اثرات کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ النا دوہان کا آئندہ دورہ ایران کے لیے ایک موقع ہے، اسے ایرانی عوام پر پابندیوں کے تباہ کن اثرات سے واقف کرانا ہے۔

کاظم غریب آبادی نے جمعرات کے روز کہا کہ محترمہ دوہان 8 مئی سے 11 دن کے لیے ایران کا دورہ کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی درخواست پر ہوگا جسے ایران نے قبول کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کا بنیادی مشن ایران میں انسانی حقوق سے لطف اندوز ہونے پر یکطرفہ جبر کے اقدامات کے منفی اثرات کا جائزہ لینا ہے۔
غریب آبادی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ایرانی حکام کے ساتھ سرکاری یا نجی شعبوں میں کئی ملاقاتیں کریں گی، ان کا کچھ مراکز کا دورہ کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .