ارنا رپورٹ کے مطابق، آج بروز منگل کو ایک تقریب میں شہریت کے متعلقہ حکام، مہاجرین اور تارکین وطن کی موجودگی میں 20 افغان سرمایہ کاروں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی شہریت حاصل کرنے کے اہل تھے اور قانونی عمل سے گزر چکے تھے، کو اسلامی جمہوریہ ایران کی شہریت کی دستاویزات دی گئیں۔
در این اثنا، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قونصلیٹ اور پارلیمانی امور "علیرضا بیگدلی" نے ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی مشترکات کو ایران میں عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کی بنیاد قرار دیا جس کے نتیجے میں زیادہ ہم آہنگی کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔
نائب وزیر خارجہ نے ایران میں کامیاب اقتصادی سرگرمیوں کی بنیاد پر شہریت دینے کے عمل میں سہولت کاری کو اس ہم آہنگی کے اثرات میں سے ایک قرار دیا اور مزید کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے غیر ملکی شہریوں کی شناخت اور تنظیم کا کام جاری ہے اور اس منصوبے کی صورت میں اشرافیہ کی شناخت اور ان کی صلاحیتوں اور کو بروئے کار لانے کی کوشش کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فی الحال، بیرونی ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مشنوں کو ان شہریوں کے لئے خدمات کی فراہمی کو ہموار کرنے کی ضرورت ہے، اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ہمسایہ پالیسی کی بنیاد پر، ہمسایوں کے ساتھ بات چیت کی کوششیں ایجنڈے میں شامل ہیں؛ اور اس تناظر میں ایران میں کامیاب غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی پیداواری صلاحیت اور سرگرمیوں میں اضافے کی حمایت کی گئی ہے۔
بیگدلی کے مطابق، کاروباری ویزوں اور سرمایہ کاری کے ویزوں کا اجراء، رہائشی اجازت نامے کی سہولیات کی فراہمی، شہریت کی فراہمی اور سرمایہ کاری اور صنعت کاری کے لیے جامع تعاون اس وزارت کے ایجنڈے میں شامل ہیں اور توقع ہے کہ حکومت کی جانب سے افغانستان کے اشرافیہ کی موجودگی اور سرگرمیوں کیلئے مزید تعاون فراہم کیا جائے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ