کینیڈا الیکشن میں شرکت کیلئے اس ملک میں مقیم ایرانیوں کیلئے شرائط کی فراہمی کرے

تہران، ارنا- ایرانی کونسل بارئے انسانی حقوق نے کینیڈا میں مقیم ایرانیوں پر قونصلر حقوق سے متعلق پابندی کے سلسلے میں اوٹاوا کے سیاسی موقف کی تنقید کرتے ہوئے کینیڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ملک میں مقیم ایرانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے شرائط کی فراہمی کرے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی کونسل برائے انسانی حقوق نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کینیڈا میں مقیم ایرانی شہریوں کے حقوق کیخلاف ورزی کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا میں ہزاروں ایرانی شہری رہائش پذیر ہیں جو اوٹاوا کے سیاسی نوعیت کے مؤقف کی وجہ سے نہ صرف قونصلر حقوق سے محروم ہیں، بلکہ انتخابات کے ذریعے حق خودارادیت کے واضح حق سے بھی محروم ہیں۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ کینیڈا حکومت کو صدارتی انتخابات میں اس ملک میں مقیم ایرانیوں کی آسان شرکت کے لئے غیر مشروط طور پر سہولیات کی فراہمی کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ اعدادوشمار کے مطابق ، کینیڈا میں 400 ہزار کے قریب ایرانی مقیم ہیں جنہوں نے اپنی شہریت ترک نہیں کی ہے اور اپنی نئی کینیڈا شناخت کے علاوہ، ایرانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ رکھتے ہیں اور مناسب اور جائز مقاصد کیلئے اپنے وطن کا سفر کرتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران میں تیرہویں صدراتی انتخابات کا 18 جون کو ملک بھر میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .